بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی

ایونٹ شروع ہونے سے قبل 50 فیصد معاوضہ لازمی ادا کرنا تھا


ویب ڈیسک January 03, 2025

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی کرادی۔


گزشتہ دنوں یہ رپورٹس خبر سامنے آئی تھی کہ بہت سی فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو ابھی ابتدائی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا، انھیں ایونٹ شروع ہونے سے قبل 50 فیصد معاوضہ لازمی ادا کرنا تھا۔

بعدازاں لیگ کے درمیان 25 فیصد جبکہ باقی 25 فیصد ادائیگی لیگ کے اختتام پر کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: بی پی ایل میں اوشین تھامس نے ایک بال پر 15 رنز لٹادیے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ فرنچائزز سے بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی پلیئرز کو ابتدائی معاوضہ ادا کردیا جائے گا، انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش لیگ، معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

فاروق احمد نے بہرحال یہ وضاحت نہیں کہ فورچیون بریشال کے سوا باقی فرنچائزز نے بی سی بی کو بینک گارنٹی فراہم کیوں نہیں کی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں