یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کے پُرجوش ڈانس کی ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور ساتھی اداکارہ یشما گل کے دھواں دار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیوز ہانیہ عامر کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی کی تقریب کی ہیں جس میں ہانیہ نے یشما اور دیگر لوگوں کے ساتھ پرفارم کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔