کیا بشارالاسد کو روس میں قتل کرنے کیلیے زہر دیا گیا؟

شام کے سابق صدر نے شدید کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پر طبی امداد طلب کی ،رپورٹ


ویب ڈیسک January 03, 2025

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ سابق شامی صدر بشارالاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد طلب کی۔ بشار الاسد کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ سابق شامی صدر کا علاج ان کے اپارٹمنٹ میں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مختلف ٹیسٹس کی رپورٹس میں بشار الاسد کو زہر دینے کی تصدیق ہوئی۔ بشارالاسد کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ روس یا سابق شامی صدر کے ذرائع نے بشار الاسد کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بشار الاسد شامی دارالحکومت دمشق میں اپوزیشن گروپس کے قبضے سے قبل اپنے خاندان کے ہمراہ روس فرار ہوگئے تھے۔ روس نے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دی ہوئی ہے۔ بشارالاسد کی اہلیہ بھی شدید بیمار ہیں اور ان کا کینسر کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں