سال 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کتنے مقدمات نمٹائے؟ رپورٹ جاری

چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 25 مقدمات کے فیصلے کیے


ویب ڈیسک January 03, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل، لارجر اور ڈویژن بنچز کے نمٹائے گئے مقدمات کی علیحدہ رپورٹس جاری کی ہیں جس کے مطابق ہائیکورٹ کے سنگل، ڈویژن اور لارجر بنچز نے مجموعی طور پر 12 ہزار 374 مقدمات کے فیصلے کیے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچز نے سال 2024 میں 10 ہزار 571 مقدمات جبکہ لارجر اور ڈویژن بنچز نے 1803 مقدمات کے فیصلے کیے۔

سنگل بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 25 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس محسن اختر کیانی نے دوسرے نمبر پر 1 ہزار 6 سو 16 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تیسرے نمبر پر 1 ہزار 4 سو 90 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں ایک ہزار 21 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال 2024 میں 9 سو 25 مقدمات نمٹائے، جسٹس بابر ستار نے 9 سو 64 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1 ہزار 1 سو 95 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں