اداکارہ عفت عمر کا جوانی کے افیئرز سے متعلق انکشاف

افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا، عفت عمر


ویب ڈیسک January 03, 2025

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان عفت عمر نے اپنے جوانی کے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ہر لڑکی کی طرح جوانی میں ان کے بھی افیئرز رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔

عفت عمر نے بتایا کہ بعض لوگ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کی پشت پر ہیں، اور ان 35 خواتین میں انہیں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

اسی موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ان کا کوئی اسکینڈل یا افیئر کبھی منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ ان کے افیئرز کسی معروف شخصیت کے ساتھ نہیں تھے، اس لیے ان کے بارے میں کوئی اسکینڈل نہیں بن سکا۔

شوبز کیرئیر کی شروعات کیسے ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میٹرک کے دوران وہ ایک پروگرام میں شریک تھیں جب ایک خاتون صحافی نے ان کی تصاویر لیں، جو بعد میں ایک معروف روزنامہ کے رنگین صفحے پر شائع ہوئیں۔ اس کے بعد انہیں اخبار کی جانب سے ماڈلنگ کی پیش کش کی گئی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماڈلنگ کی پیش کش کے وقت ان کی والدہ تھائی لینڈ میں موجود تھیں، اور انہوں نے ان کی اجازت کے بغیر ہی پیشکش کو منظور کر لیا۔ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ جا کر اپنا پہلا فوٹو شوٹ کروانے گئیں۔

عفت عمر کے مطابق، انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہیں مختلف اداروں اور ایجنسیوں سے مسلسل مواقع ملتے رہے، اور یوں ماڈلنگ کے ساتھ ان کا اداکاری کا سفر بھی شروع ہو گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں