"روہت کا بعد ویرات کا مستقبل بھی تاریک ہوتا ہوا"
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کوچ سے تکرار اور میچ سے قبل پلئینگ الیون سے باہر کیے جانے کے بعد ویرات کوہلی کا بھی تاریک ہوتا دیکھائی دینے لگا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کی پرفارمنس پر سوالات اُٹھ رہے ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی انگلینڈ دورے کیلئے انہیں آرام کرواسکتی ہے۔
ویرات کوہلی اپنے آخری 38 ٹیسٹ میچز میں محض 31.32 کی اوسط سے رنز اسکور کرسکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کو ورلڈ کپ جیتوانے والے روہت شرما ٹیم سے باہر؛ اگلے ٹیسٹ میں کپتان کون ہوگا؟
کیویز کیخلاف بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ملنے والی کلین سوئپ شکست میں بھی کوہلی کا بلا خاموش رہا تھا اور اب بارڈر-گواسکر ٹرافی کے ابتدائی تین ٹیسٹ میں انکی اوسط محض 16 رہی تھی، پرتھ میں دوسری اننگز کے دوران کوہلی نے سینچری اسکور کی تھی تاہم 4 ٹیسٹ میچز میں انکی اوسط 27.83 رہی۔
مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں
بھارتی صحافی کوشن سرکار نے کہا کہ کوہلی آئندہ انگلینڈ سیریز سے قبل مسلسل ناکام پرفارمنس سے سلیکشن کیلئے اپنا انتخاب خود مشکل بنارہے ہیں۔
اسی دورے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ویرات کوہلی پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔