تسکین احمد نے عامر کا 4 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

بنگلادیشی فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک January 03, 2025

بنگلادیش کے آل راؤنڈر تسکین احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں محم عامر کا 4 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔


دربار بادشاہی اور ڈھاکا کیپٹل کے درمیان کھیلے گئے بی پی ایل کے پانچویں میچ میں تسکین احمد نے یہ سنگ میل سرانجام دیا۔

انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور یوں محمد عامر کا ٹی20 کرکٹ میں بنایا گیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: بی پی ایل میں اوشین تھامس نے ایک بال پر 15 رنز لٹادیے

محمد عامر نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 2020 ایڈیشن میں سلہٹ رائلز کے خلاف کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

ٹی20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے سیازرول ادروس کے پاس ہے، جنہوں نے گزشتہ سال چین کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی

نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین انگلینڈ کے وائٹلٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف لیسٹر شائر کیلئے 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تاہم اب تسکین احمد نے عامر کا ریکارڈ توڑ کے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں