تحریک انصاف کے 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
تحریک انصاف کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمارے 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں۔
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جیلوں میں بند کارکنوں کی تکلیف بہت زیادہ ہے، ان میں 40 فیصد دیہاڑی دار ہیں، ہمای کوئی ڈیمانڈ نہیں صرف ہماے کارکنوں کو چھوڑ دیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ خالد خورشید کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا، پوری دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماے لیے سب سے اہم جمہویت ہے، جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے، ہم آپس میں گفتگو کرکے ملک کو پروان چڑھائیں، جس کو یہ برگر پارٹی کہتے تھے اس نے ماریں کھائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ملٹری کورٹس کو نہیں مانتی، سولین کا ٹرائل سول کورٹس میں ہونا چاہئے، پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ غریب مر رہے ہیں، ہم سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مرگئے ہیں، ہم اگلی نسل کے لیے کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، اگر غلطی ہوئی تو سزائیں دیں احجاج کہیں بھی ہو سکتا ہے، لوگوں نے اس وجہ سے ری ایکٹ کیا عمران خان کو رینجرز نے پکڑا تھا، 26 کو ہماے کارکن مارے گئے غریب اور امیروں کے بچے مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا، صحت کارڈ لوگوں کے لیے بڑی سہولت تھی، 42 لاکھ خاندان یہ سہولت لے چکے تھے، یہ کارڈ صرف اس لیے ختم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے۔