امریکا میں طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک

چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے 2 منٹ بعد تباہ ہوا، حکام


ویب ڈیسک January 03, 2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ اورنج کاؤنٹی کے فلرٹن میونسپل ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھوٹا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں فرنیچر بنانے والی ایک وسیع و عریض عمارت کی چھت سے ٹکرایا  جہاں کم از کم 200 افراد کام کر رہے تھے۔ فلرٹن پولیس کے ترجمان کرسٹی ویلزکے مطابق طیارہ حادثے میں ہلا ہونے والے لوگوں کی شناخت اور وہ طیارے میں تھے یا زمین پر اس بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے قبل ایک طرف جھک گیا تھا جس سے زوردار دھماکا ہوا اور دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں