لاہور میں نوکری سے برخاست بھائی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر چور گینگ بنا لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان چند روز قبل گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہوئے تھے۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گروہ کو ٹریس کرکے رائے ونڈ سے حراست میں لیا۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ بڑے بھائی کو فیکٹری سے فارغ کیا تھا جس کے بعد اپنا گینگ بنا لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم احسن چوری اور ڈکیتی کے 6 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمان محسن اور احسن سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔