کراچی:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی کراچی کے طلبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔