اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا

بازار حصص کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد آنے والی مندی پہلے سیشن کے اختتام تک جاری رہی


اسٹاف رپورٹر January 03, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعد مندی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 622 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 117742  پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا اور پی ایس ایکس میں 258، 1258 اور پھر 482 پوائنٹس کی گراوٹ  دیکھی گئی، جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہونے کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 116636 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں