پاکستان کے کسی سیاسی رہنما کو امریکا نہیں سعودی عرب یا ترکیہ ریلیف دلاسکتے ہیں، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سیاسی رہنما کو امریکا نہیں سعودی عرب یا ترکی ریلیف دلاسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری رہنا اچھا عمل ہے، مذاکرات سے دونوں فریقین سکون میں آگئے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات غیر جانبدارانہ انتخابات کا نتیجہ لائیں، پاکستان افغانستان ایران کے تعلقات خطے میں استحکام کیلئے ناگزیر ہیں۔