اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کی ریلیز ڈیٹ لیک، مداح پُرجوش
نیٹ فلکس کوریا نے نئے سال کے آغاز پر ’اسکوئڈ گیم‘ کے مداحوں کو مشہور زمانہ ویب سیریز کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا تحفہ دے دیا۔
نیٹ فلکس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ٹیزر ویڈیو میں ممکنہ طور پر تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ بتائی گئی ہے جس کو دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دور اُٹھی ہے۔
ویڈیو میں ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کی مشہور روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جہاں وہ ایک نئے روبوٹ، چل سو، سے ملتی ہے۔ یہ منظر دوسرے سیزن کے اختتام پر پوسٹ کریڈٹ کلپ جیسا لگ رہا ہے، جس نے آئندہ سیزن میں ایک نئے کھیل کی قیاس آرائیاں شروع کردیں۔