پی ایس ایل10؛ مزید سرکردہ کھلاڑیوں نے ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروادیے

سری لنکا کے اسٹار بیٹر چارتھ اسالنکا اور پاتھم نسانکا کے علاوہ عقیل حسین بھی ڈرافٹس کا حصہ بن گئے


ویب ڈیسک January 03, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے غیرملکی پلئیر ڈرافٹس میں مزید سرکردہ کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کروادیے۔


حال ہی میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ کرکٹر کو خیرباد کہنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل اور مارک چیپمین نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنی آمد کی تصدیق کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب سری لنکا کے اسٹار بیٹر چارتھ اسالنکا اور پاتھم نسانکا کے علاوہ عالمی ٹی20 رینکنگ میں نمبر ایک بالر ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے اپنا نام درج کروادیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے ٹھکرائے گئے وارنر بھی پی ایس ایل10 پلئیرز ڈرافٹ میں شامل 

اس سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی کے باوجود لیگ کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی تھی، ان کرکٹرز میں فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان، سیم کرن اور ٹام کوہلر-کیڈمور شامل ہیں۔

انکے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈیرل مچل کے بعد 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل

پی سی بی اس سے قبل غیر ملکی پلئیرز ڈرافٹس میں شامل کرکٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ڈرافٹ تقریب کی گوادر سے لاہور منتقلی کا امکان

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ گوادر کے بجائے ڈرافٹس کو لاہور منتقل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں