بلوچستان میں 4.7 شدت کا زلزلہ،  لوگوں میں خوف و ہراس

لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی


ویب ڈیسک January 03, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان میں  سبی کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 4.7 شدت کے ریکارڈ کیے گئے۔ سبی کے قریب اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر اور اس کا مرکز سبی سے 22 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں