ہواوے کمپنی ہرسال تین لاکھ پاکستانیوں کو تربیت دے گی، پانچ ہزار کی ٹریننگ مکمل

وزارت آئی ٹی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا اجراء کردیا گیا


ویب ڈیسک January 03, 2025

اسلام آباد:

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا اجراء کردیا گیا، ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پاکستان کے تین لاکھ بچوں کو سالانہ تربیت دے گی، 5 ہزار طلبہ مکمل تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے ہواوے کمپنی سے ٹریننگ پانے والے طلبا سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے۔

تقریب سے خطاب میں  وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ  جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت کی حامل ہے، حکومت نے لاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کرائے اور اب ہواوے تین لاکھ بچوں کو سالانہ تربیت دے گا۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ 17 ہزار سے زائد طلبہ کو تربیت دی جاچکی ہے، پانچ  ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

وزیر مملکت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں، معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں