صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل 

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بڑا دھچکا لگ گیا


ویب ڈیسک January 03, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔


کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے کے سبب چوٹ لگی۔

صائم ایوب کو میدان پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم انہیں چلنے میں مشکل پیش آرہی تھی تاہم انکی انجری کا جائزہ لینے کیلئے اسکین کروایا جائے گا، بعدازاں انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: کِس کو کھلائیں؛ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کنفیوز

دوسری جانب اِن فارم اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں قومی اسکواڈ میں جگہ پکی ہے البتہ انجری انکے لیے مشکل کھڑی کرسکتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جارہ کردہ ابتدائی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹس آنے کے بعد مزید اَپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

 This image could not be found.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں