پنجاب؛ 2024 میں  ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے

سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ممالک مفرور 104 خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک January 03, 2025

لاہور:

پنجاب میں گزشتہ برس ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سنگین جرائم میں ملوث ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ممالک مفرور 104 خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں سال بھی اشتہاری مجرموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 2024ء میں اے کیٹیگری کے 26 ہزار سے زائد، بی کیٹیگری کے ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 66 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے جب کہ اے کیٹیگری کے 6907،  بی کیٹیگری کے 59373 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 35 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرموں ) کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جن میں اے کیٹیگری کے 15154، بی کیٹیگری کے 20485 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں