اکثر لوگوں کو سمندر کی گہرائیوں کے ذکر سے ہی خوف آتا ہے۔ کیونکہ دنیا کا یہ وہ خطہ ہے جسے انسانوں نے صرف پانچ فیصد ہی دریافت کیا ہے۔
کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا، وہاں کیا کچھ مخفی ہے؟۔ حال ہی میں سمندر کے اندر سے کچھ ایسی خوفناک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں قدیم خوفناک شارک کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
اوشین ایکس نے ووپر شارک کے ساتھ تصادم کا ایک کلپ یوٹیوب پر شیئر کیا جس نے بہت سے ناظرین کو ڈرا دیا ہے۔
میں پہلے پہل تو یہ واضح نہیں تھا کلپ میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ ریت میں حرکت کرنے والی مخلوق واضح نہیں تھی۔
لیکن پھر ایک بڑی سانپ نما چیز نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہی ووپر شارک کا سر نمودار ہوتا ہے اور چھوٹی آبدوز کی کھڑکی سے گزر کر اپنا راستہ بناتی ہے۔ اس دوران وہ اپنی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھاتی ہے جسے دیکھ کر انتہائی خوف آتا ہے
ووپر شارک ایک قدیم دور کی نسل ہے جو 20 فٹ لمبی اور 1,000 کلو گرام تک بڑھ سکتی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس لمحے کو محفوظ کرنے کیلئے ایلیوتھیرا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے جس کا مقصد شارک پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانا تھا جو بخوبی انجام دے دیا گیا۔
ٹیم نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف گہرے سمندر کی شارک تھی جسے بلنٹنوز سِکس گِل یا ووپر شارک کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم نسل ڈائنوسار کے دور سے ہے اور گہرے سمندر کے ماحولیاتی نظام میں ایک بہترین شکاری ہے۔