لندن میں بیٹی سارہ شریف کو قتل کرنیوالے سفاک باپ پر جیل میں حملہ

10 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد سے قتل کرنے پر والد اور سوتیلی ماں عمر قید کاٹ رہے ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2025
سارہ شریف کو بیدری سے قتل پر والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

برطانیہ میں سارہ شریف کے قاتل باپ پر جیل کے اندر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کی ایچ ایم پی جیل سے عرفان شریف نامی قیدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انھیں کین سے بنائے گئے ایم تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آور کون ہوسکتا ہے۔

43 سالہ عرفان شریف کی جیل وردی مکمل طور پر ان کے خون سے سرخ ہوچکی تھی۔ گلے پر ایک گہرا زخم تھا جس سے خون رس رہا تھا۔

عرفان شریف کو اسپتال میں دو سے چار تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ زخم بھرنے میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہی عرفان شریف جنھیں اپنی دس سالہ بیٹی سارہ شریف کو بیدردی سے مار پیٹ اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عرفان شریف کی دوسری اہلیہ اور سارہ شریف کی سوتیلی ماں 30 سالہ بنیش بتول بھی اسی جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں