جو بھی رشتہ آتا ہے ڈیمانڈ کرتے ہیں شوبز چھوڑ دو، یشما گل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اداکاری کو چھوڑنا بےحد مشکل ہے


ویب ڈیسک January 03, 2025

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اب تک جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل دنانیر مبین کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی طرف سے کئی رشتے آچکے ہیں تاہم جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے ان سے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ وہ اداکاری چھوڑ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اداکاری کو چھوڑنا بےحد مشکل ہے کیونکہ اس ہی وجہ سے انہیں پہچان ملی ہے اور اس کیلئے وہ بےحد پُرجوش ہیں۔

دنانیر مبین نے یشما سے سوال کیا کہ اگر وہ کسی شخص کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں تو کیا اس کے کہنے پر اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گی؟ اس پر یشما نے جواب دیا کہ وہ قربانی دے دیں گی اگر مذکورہ شخص ان کو وہ سب فراہم کرے جس کا اس نے وعدہ کیا ہے اور اس کی محبت سچی ہو تو وہ اداکاری کو بھی چھوڑ دیں گی۔

یاد رہے کہ ان دنوں اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی تقربات کا سلسلہ جاری ہے جس  کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں