90 فیصد درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر نجوم نے بلاول کی شادی سے متعلق بتا دیا

ماہر نجوم سامعہ خان کی رواں برس کی پیشن گوئی سامنے آگئی


ویب ڈیسک January 03, 2025
بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق ستارے کیا کہتے ہیں

علم نجوم کی ماہر سامعہ خان نے رواں برس ہونے والے اہم واقعات سے آگاہ کردیا۔

مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں سامعہ خان سے رواں برس بلاول بھٹو کی شادی کے امکان سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

جس پر سامعہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو جس جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔

سامعہ خان نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو نواز کر نہ جائیں۔ اس لیے یہ سال بہترین موقع ہے۔

ماہر نجوم نے کہا کہ بلاول کے سیاسی دلہا بننے کے ساتھ ساتھ حقیقی دلہا بننے کے امکان کافی روشن ہیں۔

انھوں نے 36 سالہ بلاول کے اہل خانہ کومشورہ دیا کہ اس مبارک وقت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں