بِنا کسی سُپر اسٹار بڑے بجٹ کی فلموں کو پیچھے چھوڑنے والی بھارتی فلم

3 کروڑ کے بجٹ والی اس فلم نے بڑے بجٹ کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک January 03, 2025

سال 2024 بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے شاندار رہا، جہاں دو فلموں پشپا اور کلکی نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائے تاہم سب سے زیادہ منافع بخش فلم کا اعزاز ایک ایسی فلم کو ملا جس کا بجٹ صرف 3 کروڑ تھا۔

جی ہاں اور اس فلم کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس میں بڑا سپر اسٹار یا معروف اداکارہ بھی شامل نہیں تھیں۔ یہاں بات ہورہی ہے ملیالم رومانوی ڈرامہ فلم ’پریمالو‘کی جو بھارت کی 2024 کی سب سے منافع بخش بھارتی فلم بن گئی ہے۔ 

صرف 3 کروڑ کے کم بجٹ پر بنائی گئی اس فلم نے بڑی کامیابی حاصل کی اور   136 کروڑ کا حیرت انگیز بزنس کیا، جو نہ صرف 2024 کی سب سے کامیاب ملیالم فلموں میں سے ایک بن بن چکی ہے بلکہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی کامیابی کے طور پر یاد کی جائے گی کیونکہ اس فلم نے اپنی لاگت سے کئی گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ 

یاد رہے کہ پریمالو کی 45 گنا منافع بخش کارکردگی نے بڑی فلموں جیسے 1800 کروڑ کمانے والی’پشپا 2‘اور کلکی سمیت استری 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی پروڈکشن لاگت کے مقابلے میں منافع کی شرح نسبتاً کم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں