سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2200 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر January 03, 2025

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2657 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 276900  روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے کے اضافے سے 237397 روپے کی سطح پر آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں