مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پوتے کی شادی کی مبارک باد پر نواز شریف نے شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک January 03, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے  ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو فون پر ان کے پوتے کی شادی پر بارک باد دی  اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیک خواہشات کے اظہار پر مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں