لاہور؛ فارم ہاؤس میں فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد گرفتار

باٹا پور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک January 03, 2025
فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس میں فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نواحی قصبے باٹا پور کے فارم ہائوس میں ڈانس پارٹی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکوں اور 4 لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان فارم ہاؤس پر فحش حرکات کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کررہے تھے، گرفتار ملزمان میں سیف ،شکیل،عنصر اور اسامہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایک ملزم چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں