اروشی روٹیلا اور 64 سالہ اداکار کے نازیبا ڈانس پر مداحوں کا شدید غصہ!
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم "ڈاکو مہاراج" کے گانے نے ریلیز ہوتے ہی تنازع کھڑا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گانے کی کوریوگرافی، اداکارہ کے لباس، اور ساتھی اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ان کے ڈانس پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اروشی روٹیلا کی عمر 30 سال جبکہ ننداموری بالاکرشنا 64 سال کے ہیں۔ صارفین اس عمر کے فرق کو نامناسب قرار دیتے ہوئے گانے کے ڈانس اور اداکارہ کے انداز کو نازیبا کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گانے کی دوبارہ شوٹنگ کی جائے یا اسے فلم سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔ گانے کی کوریوگرافی، سینز، اور اداکاری کو بھی غیر معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔