وادی تیرا میں خوارج کے جنسی تشدد کے سبب ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کرلی

خوارج نوجوانوں کو تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2025

تیراہ: وادی تیراہ میں خوارج کے جنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کرلی، فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں، وادی تیرا میں دہشت گرد عبدالکبیر نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی۔

دہشت گرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو  بھی خارجیوں نے اغوا کرلیا، اغوا کامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔

خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتے ہیں۔

افغان سرزمین پر خوارج کی سرپرستی میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، خارجیوں کی دہشت گردی اور  سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کا انسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں