خوراک کی تلاش میں بھوکا سانبھر بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

بارڈر ایریا کے قریب شہری آبادی میں داخل ہرن کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر وائلڈ لائف حکام کو آگاہ کیا تھا

لاہور:

خوراک کی تلاش میں بھوکا سانبھر ہرن سرحد عبور کرکے انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا۔

سانبھر ہرن نارنگ منڈی بارڈر ایریا کے قریب شہری آبادی میں داخل ہوگیا جہاں مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کروائلڈ لائف حکام کو آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف شیخوپورہ جنید عالم نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ٹیم روانہ کردی تھی تاکہ سانبھر کو ریسکیو کیا جاسکے۔

گزشتہ روز قصور کے علاقہ گنڈا سنگھ والا کے قریب ایک نیل گائے بھی بھارتی علاقے سے پاکستان پہنچ گئی تھی جسے ریسکیو کرکے چھانگا مانگا منتقل کیا گیا، نیل گائے کوجنگلی کتوں نے بری طرح زخمی کیا تھا۔

علاوہ ازیں پنجاب وائلڈ لائف نے تونسہ شریف میں سندھ سے خیبر پختونخوا جانیوالی مسافر بس کی تلاشی کے دوران زندہ بٹیروں سے بھرے 10 کریٹس برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Load Next Story