سیکیورٹی فورسز کی انسداد منشیات کارروائیاں، 2 ہزار 464 افراد گرفتار

رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے ستمبر 2023 سے اب تک 1073.039 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرلی گئیں


ویب ڈیسک January 03, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران ستمبر 2023 سے اب تک 1073.039 میٹرک ٹن منشیات ضبط اوردو ہزار 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انسداد منشیات آپریشن کے بعد ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.261 میٹرک ٹن ہیروئن،  65.225 میٹرک ٹن ہشیش اور 5.459 میٹرک ٹن میتھ، 10.739 میٹرک ٹن افیون اور 986.355 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 978.730 کلو منشیات ضبط اور 42 منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے۔

اس دوران 289.694 کلو ہیروئن، 328.250 کلو ہشیش اور 54.952 کلو متھ ضبط جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 141.300 کلو افیون اور 164.534 کلو دیگر منشیات ضبط کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں