ڈھائی بلین ڈالر کی تاریخی طلاق لینے والی ماڈل انتقال کر گئیں

جوسلین کو ان کی پلاسٹک سرجری کے باعث "کیٹ وومن" پکارا جاتا تھا اور ان کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز تھے


ویب ڈیسک January 03, 2025

پیرس میں مقیم سوئس سوشائٹ جوسلین ولڈن اسٹائن، جنہیں "کیٹ وومن" کے نام سے جانا جاتا تھا، 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے منگیتر اور طویل عرصے کے ساتھی لائیڈ کلین نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

جوسلین ولڈن اسٹائن 31 دسمبر 2024 کو اپنی رہائش گاہ پر نیند میں انتقال کر گئیں۔ ان کے منگیتر نے بتایا کہ وہ انہیں نیو ایئرز ایو ڈنر کے لیے جگانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ مرچکی تھیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال ہارٹ فیلئر کے باعث ہوا۔

جوسلین 1945 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے آرٹ ڈیلر ایلک ولڈن اسٹائن سے شادی کی اور ان کے ساتھ دو بچے پیدا کیے۔ طلاق کے بعد، وہ نیویارک کی مشہور سوشائٹ بن گئیں۔ ان کا طلاق معاہدہ، جس میں انہیں 2.5 بلین امریکی ڈالر ملے، تاریخ کے مہنگے ترین طلاق معاہدوں میں شمار ہوتا ہے۔

جوسلین کو ان کی پلاسٹک سرجری کے باعث "کیٹ وومن" کے لقب سے جانا جاتا تھا۔ ان کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز تھے۔ تاہم، انہوں نے ہمیشہ اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے سرجری اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لیے کروائی۔

ان کے منگیتر لائیڈ کلین، جو ان سے 21 سال چھوٹے تھے، نے انہیں اپنی بہترین دوست، ساتھی، اور منگیتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوسلین کا زندگی سے بھرپور رویہ اور شاندار حسِ مزاح انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں