سعودی عرب میں نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا

سعودی عرب میں خواتین ملازمین نے بھی پرائیوٹ سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کیا

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے بتایا کہ سال 2024 کے دوران نجی اداروں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی ملازمین میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں نے معاشی شراکت میں اضافہ کرنے پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔

وزارت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس شرح نمو میں اضافے سے لیبر مارکیٹ بڑھ کر 35.8 فیصد ہو گئی جن میں خواتین کا تناسب 43 فیصد تک بڑھ گیا۔

وزارت کی رپورٹ کے مطابق نجی شعبے نے شہریوں کے روزگار میں 50.5 فیصد حصہ ڈالا جب کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا جس سے معیار زندگی بڑھا ہے۔

سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے مزید کہا کہ یہ سب ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے باعث ممکن ہوا جس سے مملکت میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔

  

Load Next Story