نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی بمراہ کے اعصاب  پر سوار

دنیا کے سب سے بڑے بولر سمجھے جانیوالے جسپریت بمراہ نے دوسرا میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر سے سینگھ آڑا لیے

(تصویر: اے ایف پی)

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بولر سمجھے جانے والے بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے دوسرا میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر سے سینگھ آڑا لیے۔

سڈنی میں شروع ہونےو الے بارڈر- گواسکر سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے پہلے دن کی آخری گیند پر جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے وکٹ کا جشن دوسرے اینڈ پر کھڑے سیم کونسٹاس کے سامنے جا کر منایا۔

آسٹریلوی اننگ کی شروعات پر سیم کونسٹاس نے پہلی گیند پر جسپریت بمراہ کو چوکا جڑ دیا تھا۔ جس کے بعد گارڈ لینے میں تاخیر پر جسپریت بمراہ اور بلے باز کے درمیان دن کے آخری اوور میں نوک جھونک بھی جس کے بعد آخری گیند پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن دوسرے اینڈ پر کھڑے سیم کونسٹاس کے سامنے جا کر منایا۔

واضح رہے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنےو الی بھارت کی ٹیم پہلی اننگ میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 3 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنا لیے اور 176 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔ کریزپر سیم کونسٹاس 7 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

Load Next Story