آئی فون کے موبائل سیٹس پر غیرمعمولی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

آئی فون 16 پرو اور پرومیکس پر بھی بڑا ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 جنوری کو ہوگا


ویب ڈیسک January 03, 2025
ڈسکاؤنٹ ایپل کے تمام بڑے سیٹس اور دیگر ڈیوائسز پر بھی ہوگا—فوٹو: بشکریہ بی بی سی

BEIJING:

امریکی کمپنی ایپل نے چین میں آئی فون کے خریداروں کے لیے غیرمعمولی ڈسکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین میں اپیل کو مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے اور دکان داروں کو آئی فون کی فروخت کے لیے ایپل نے غیرمعمولی ڈسکاؤنٹ کا موقع فراہم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں آئی فون کی خریداری کے متعارف کرائی گئی مذکورہ اسکیم 4 جنوری (ہفتے) کو شروع ہوگی اور مزید 4 روز تک جاری رہے گی، اس دوران ایپل کے مختلف موبائل فونز پر 500 یوآن (68.50 ڈالر، 55.30 یورو) تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

دوسری جانب چین کی موبائل تیار کرنے والی کمپنی ہیواوے نے بھی اپنے بڑے سیٹس کی قیمت میں 20 فیصد تک کمی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی اور مقامی موبائل ساز کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے لیے ڈسکاؤنٹ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈسکاؤنٹ میں ایپل کے ٹاپ ماڈل فونز اور دیگر ڈیوائسز بھی شامل ہے اور بڑا ڈسکاؤنٹ 500 یوآن ہوگا۔

آئی فون 16 پرو پر بھی 500 یوآن ڈسکاؤنٹ ہوگا، جس کی قیمت 7 ہزار 999 یوآن سے شروع ہوتی ہے، اسی برح آئی فون 16 پرومیکس بھی شامل ہے، جس کی اس وقت چین میں قیمت 9 ہزار 999 یوآن ہے۔

یاد رہے کہ ایپل نے گزشتہ برس چین کے نئے سال کی چھٹیوں کے دوران بھی ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا تھا اور رواں برس اس فیسٹول کا آغاز جنوری کے آخر میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں