نادیہ خان کا عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

صحت صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی سکون کا بھی نام ہے۔ اداکارہ


ویب ڈیسک January 03, 2025

معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنی عمر سے متعلقہ تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ 

انہوں نے نہ صرف عمر رسیدگی کو باوقار انداز میں قبول کرنے کے مشورے دیے بلکہ ٹرولز کو ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

نادیہ خان نے وضاحت کی کہ ایک شو کے دوران انہوں نے 40 سال کی عمر کے بعد جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے بات کی تھی، جسے لوگوں نے غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ 40 سال کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بات کا مقصد 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد کے لیے مشورے دینا تھا۔

نادیہ خان نے کہا کہ خشکی اور نمی کی کمی 40 اور 50 کی دہائی میں جلد کو متاثر کر سکتی ہے، جس کی وجوہات ہارمونی تبدیلیاں، تھائی رائیڈ، اور موسم ہو سکتی ہیں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ صحت صرف جسمانی نہیں، بلکہ ذہنی سکون کا بھی نام ہے۔ منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "اچھا سوچیں، اور آپ کے ساتھ اچھا ہی ہوگا۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں