شعیب ملک کا کراچی کنگز سے متعلق بڑا اعلان

شعیب ملک کی جانب سے یہ اعلان ایکس پر کیا گیا

(فوٹو: فائل)

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیاہے اور اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے لیے منتظر ہیں ۔

شعیب ملک نےاپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا، دو سیزن میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ 

Load Next Story