محبوبہ کو متاثرکرنے کیلئے پنجرے میں جانیوالا نوجوان شیر کی خوراک بن گیا

یہ بد قسمت واقعہ ازبکستان کے شہر پارقند کے ایک نجی چڑیا گھر میں پیش آیا


ویب ڈیسک January 04, 2025

ازبکستان میں محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے پنجرے میں جانے والا شخص شیروں کا شکار بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کے شہر پرقند کے ایک نجی چڑیا گھر میں رات کی ڈیوٹی کرنے والا 44 سالہ ایف اریسکولوف اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے ویڈیو بنانے کی غرض سے پنجرے میں داخل ہوا اور شیروں کا شکار بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ شخص پنجرے کا تالا کھول کر شیروں کے قریب گیا۔ پہلے شیر اس پر حملہ کرنے سے ہچکچائے لیکن کچھ دیر بعد ان میں سے ایک شیر نے اس پر حملہ کردیا اور پھر باقی شیر بھی اس پر حملہ آور ہوگئے۔

شیروں نے اس شخص کے چہرے کو شدید زخمی کرتے ہوئے جسم کا کچھ حصہ بھی کھا لیا۔

بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے ایک شیر کو مار کر باقی دو شیروں دوسرے پنجرے میں منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں