خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا کو وارننگ جاری کردی گئی

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر اور مشیر کو طلب کرکے ان سے وضاحت بھی طلب کرلی


ویب ڈیسک/ویب ڈیسک January 03, 2025
وزرا کو کمیٹی نے طلب کرکے عوامی شکایات سے آگاہ کیا اور ہدایات بھی دیں—فوٹو: فائل

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے شکایات پر صوبائی وزرا کو وارننگ جاری کردی اور اپنے محکمے کے حوالے سے شکایات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ احتساب کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے شکایات پر وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ اور مشیرصحت احتشام علی کو طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب کمیٹی کے ارکان قاضی انور، شاہ فرمان اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق ملک نے وزیر سوشل ویلفیئر اور مشیر صحت کو ان کے محکموں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ کے دونوں ارکان سے تحریری طور پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور نے ایکسپریس کو بتایا کہ کمیٹی کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر وزیر سوشل ویلفیئر اور مشیر صحت احتشام علی کو طلب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر اور مشیر کو شکایات کے حوالے سے بتایا گیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ محکمے میں بہتری لائیں، عوام کو درپیش مشکلات حل کیے جائیں اور جو شکایات آئی ہیں انہیں دور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں