صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

جمعے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا پیر مڑ گیا تھا

پاکستان کےاوپننگ بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔


ٹیم انتظامیہ کے مطابق قومی اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے نہیں آسکیں گے، وہ گزشتہ روز ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران تخنہ مڑ جانے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔

صائم ایوب کو میدان پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم انہیں چلنے میں مشکل پیش آرہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل 

اوپنر کی رپورٹس پر مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی تاہم انہیں کرکٹ سے کتنا عرصہ دور رہنا پڑے گا اس پر کوئی بورڈ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Load Next Story