کراچی:
چیمپئنز ٹرافی 2025میں شریک ٹیموں کو کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس جمع کرانے کی تاریخ سامنے آگئی۔
آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک 8 ٹیموں کو12 جنوری تک اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کرنا ہوگا۔
تاہم ان ٹیموں کو اپنے اسکواڈز میں رد و بدل کا حق حاصل ہوگا اور وہ 12 فروری تک حتمی نام جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع
دوسری جانب خبر سامنے آئی تھی کہ میگا ایونٹ سے قبل قومی اسکواڈ میں پُرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے، اوپنر صائم ایوب کے ساتھ 2023 میں آخری بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے والے امام الحق کو واپس لائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والے پانچ کانٹے کے مقابلے کونسے ہوں گے؟
اسی طرح آؤٹ فارم عرفان خان نیازی کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔