عالیہ بھٹ کی رنبیر اور بیٹی راحہ کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

نیتو کپور اور ردھیما کپور نے پہلے ہی اس فیملی ٹرپ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں

بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے نئے سال 2025 کی شاندار تقریبات کے بعد نیویارک سے اپنی فیملی کے ساتھ حسین لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کپور کے ساتھ ان کی بیٹی راحہ بھی موجود تھیں، جس نے ان تصاویر کو مزید خاص بنا دیا۔

رنبیر کپور نے نیو ایئر 2025 اپنی فیملی کے ساتھ تھائی لینڈ میں منایا، جہاں ان کے ساتھ نیتو کپور، ردھیما کپور سہانی، ان کے شوہر بھارت سہانی، بیٹی سمرا، عالیہ کی ماں سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ اور قریبی دوست آیان مکرجی بھی موجود تھے۔ 

نیتو کپور اور ردھیما کپور نے پہلے ہی اس فیملی ٹرپ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیکن عالیہ نے حالیہ فوٹو ڈمپ کے ذریعے مداحوں کو مزید خوش کر دیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ خوبصورت لمحے دکھائے۔ ان تصاویر میں رنبیر اور راہا کے ساتھ سن سیٹ انجوائے کرتے ہوئے لمحات، عالیہ کی والدہ اور بہن کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے تصاویر، اور آیان مکرجی کے ساتھ بائیک رائیڈ کی جھلک شامل ہے۔ 

اداکارہ  نے تصاویر کے ساتھ لکھا، "2025: جہاں محبت رہنمائی کرتی ہے اور باقی سب اس کے پیچھے چلتا ہے… نیا سال مبارک ہو سب کو!"

عالیہ بھٹ کی تصاویر  نے مداحوں کو خوش کر دیا۔ پوسٹ پر دل والے ایموجیز کی بھرمار ہوگئی اور مداحوں نے کمنٹس میں تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ کسی نے کہا، "یہ پوسٹ میرا پورا دل ہے"، تو کسی نے لکھا، "انتظار ختم ہوا، بہترین پوسٹ!"

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "لو اینڈ وار" کی شوٹنگ مکمل کر رہی ہیں، جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ عالیہ "الفا" نامی اسپائی تھرلر فلم میں بھی کام کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ شروری اور ہریتک روشن کیمئو رول میں نظر آئیں گے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے