چین کی 6 جی انٹرنیٹ کی جانب اہم پیش رفت

چین نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایلون مسک کی اسٹار لنک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

چین نے سیٹلائٹ سے زمین تک لیزر کمیونیکیشن میں نئی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایلون مسک کی اسٹار لنک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین کی جانب سے حاصل کی جانے والی اس کامیابی کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ 6 جی انٹرنیٹ کے ساتھ سیٹلائیٹ اور لیزر کمیونیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ٹیکنالوجی کا حقیقت میں بدلا جانا قریب ہے۔

جِیلِن-1سیٹلائٹ کونسٹیلیشن بنانے والی کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے یہ کامیابی گزشتہ ہفتے آزمائش کے دوران حاصل کی۔

کمپنی نے آزمائش میں 100 گیگا بِٹ فی سیکنڈ کی الٹرا ہائی اسپیڈ پر تصویری ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار چھونے کی تصدیق کی۔

یہ رفتار کمپنی کی جانب سے بنائے گئے گزشتہ ریکارڈ سے 10 گُنا زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ایک ٹرک پر بنائے گئے گراؤنڈ اسٹیشن اور جِیلِن-1 سیٹلائٹس میں سے ایک کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

Load Next Story