کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملیر ایکسیریس وے کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت محمد حسین کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے گرفتار ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔