حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو 20 دسمبر تک رہائی کی نوید دی تھی، شیرافضل مروت

عمران خان کے ساتھ براہ راست بھی کئی مواقع پر رجوع کیا گیا، رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 04, 2025
شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو گونر ہاؤس نتھیا گلی منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 20 دسمبر تک رہا کرنے کی نوید سنائی تھی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی جلد رہائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ براہ راست بھی کئی مواقع پر رجوع کیا گیا۔

شیرافضل مروت نے گفتگو کے دوران بڑا دعویٰ کیا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں بانی پی ٹی آئی کو 20 دسمبر تک رہائی کی نوید دی تھی۔

ایک سوال پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش کش لے کر آنے والے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اکیلے نہیں تھے بلکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جو ایک ہفتہ ضائع ہوا ہے اس کی شاید ہمیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑے، شیرافضل مروت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پیش کش سے متعلق انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پہلے تجویز آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو نتھیا گلی منتقل کیا جائے گا اور اس کے لیے گورنر ہاؤس کی صفائی بھی کردی گئی تھی لیکن نتیھا گلی منتقلی کی تجویز پی ٹی آئی نے مسترد کردی۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے احتجاج کی شدت بڑھ جائے گی جبکہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات پیش کرنے کے لیے انفرادی طور پر کوئی تیار نہیں ہے بلکہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں