دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونیوالے صائم ایوب کی زخمی ہونے کے بعد تصویر وائرل

بے بسی کے انداز میں چھڑی کے سہارے جاتے صائم ایوب کی تصویر سرعت کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے


زبیر نذیر خان January 04, 2025

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان ٹیسٹ کرکٹر صائم ایوب کی زخمی ہونے کے بعد تازہ ترین تصویر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔


کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن دوران فیلڈنگ صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، بعدازاں اسپتال میں ایکسرے اور دیگر متعلقہ ٹیسٹ کی رپورٹس کی روشنی میں ٹیم منجمنٹ نے 22 سالہ صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

بقیہ میچ میں ان کی عدم دستیابی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے، میچ میں زخمی ہونے کے بعد بے بسی کے انداز میں چھڑی کے سہارے جاتے صائم ایوب کی تصویر سرعت کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل 

مزکورہ تصویر میں تماشائی حیرانگی کے ساتھ صائم ایوب کو جاتا دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں