سابق بھارتی کپتان کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کولکتہ سے رائچک جانے والی بس نے ثناء کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری


ویب ڈیسک January 04, 2025

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثناء کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کولکتہ سے رائچک جانے والی بس نے ثناء کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جبکہ ثنا گنگولی گاڑی کے اندر موجود تھیں جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء کی گاڑی کے ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور حادثے کے بعد تیزی سے گزر جانے والی بس کو ساخر بازار کے قریب روکا گیا، ثناء نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق بس کی ٹکر سے ثناء کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ طور پر شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں