آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

کل  لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 04, 2025
بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے جب کہ  بادل برسانے والا سسٹم  پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ  آج لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کل  لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تبارش سے  پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت  دھند کی شدت میں کمی واقع ہوگی، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات  ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں