پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بھی اسپین جال پھنسانے کی تیاری کرلی

ہوم سیریز میں اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی واپسی ہوگی

انگلش بیٹرز پاکستان اسپنر ساجد خان کے سامنے بےبس ہوگئے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے اسپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔


ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے اسپین فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی اندھی کا اسپنرز کے ذریعے شکار کیا جاسکے۔

اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ فاسٹ بالر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اَپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
 

Load Next Story