اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 2 روز میں 140 سے زائد شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی گھر پر بمباری میں میاں، بیوی اور بیٹا شہید ہوگئے

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینوں کی نسل کشی جاری ہے۔ 2 روز میں140 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فورسز کی شدید بمباری سے 61 اور جمعرات کو 77فلسطینی شہید ہوئے۔ مجموعی طور پر 2 روز میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 140 سے تجاوز کر گئی۔ فلسطینی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ آج صبح غزہ کے علاقے الصحابہ اسٹریٹ پر ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں میاں ، بیوی اور ان کا بیٹا شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں مسلم نسل کشی جاری، 2 دن میں 140سے زائد فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے قریب پناہ گزین فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی تاہم  حملے میں زخمیوں کی حتمی تعداد  فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کمال ادون اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حراست غزہ کے صحت کے شعبے کو تباہ کرنے کی اسرائیلی کوشش ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کے مطابق عالمی ادارے نے غزہ میں 27 طبی تنصیبات پر 136 اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے ہیں جن میں متعدد اموات اور تباہی ہوئی ہے۔

Load Next Story